اشیائے صرف کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کمیٹی کا اجلاس ،قیمتوں کا جائزہ لیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی کے اراکین، سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں دالیں، چاول، چنا، دودھ، دہی، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مارکیٹ میں اشیاء کی طلب و رسد کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب اور سستے داموں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں تمام ضروری اشیاء کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔