بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

 بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا  اجلاس، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )بحریہ یونیورسٹی کے 55ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوا ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور پرو چانسلر اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز صدارت کی۔

اجلاس کا آغاز جامعہ کی اہم سرگرمیوں، فلیگ شپ پروگرامز اور سٹرٹیجک اقدامات پر مبنی بریفنگ سے ہوا۔ اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیوں کو سراہا، جن میں تعلیم و تحقیقی معیار کی بہتری اور جدید علمی رجحانات کا فروغ شامل ہے ، جوکہ جدیددنیا کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے ۔اجلاس کے دوران اہم تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں