نسٹ میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس کا آغاز،عالمی تعاون پر زور
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) ملک میں تعلیمی سفارت کاری کے سب سے معتبر اور بڑے پلیٹ فارم نسٹ انٹرنیشنل ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (NIMUN) 2026 کا نسٹ مین کیمپس میں آغاز ہو گیا ہے۔
کانفرنس کی میزبانی نسٹ بزنس سکول کر رہا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں، کمیٹی چیئرز اور مندوبین کے علاوہ ازبکستان، شام اور افغانستان سے آئے ہوئے بین الاقوامی وفود نے بھی شرکت کی جنہوں نے اقوام متحدہ کے بنیادی منشور کے مطابق باہمی مکالمے اور اشتراکِ عمل کی روح اجاگر کرتے ہوئے کا آغاز کیا۔اس موقع پر نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اپنے فکر انگیز خطاب میں اقوام متحدہ کے تاریخی ارتقائپر روشنی ڈالی۔