گوشت تو عوام کو سونگھنے کے لئے بھی میسر نہیں ،مزمل اسلم

 گوشت تو عوام کو سونگھنے کے لئے بھی میسر نہیں ،مزمل اسلم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں عوام بے دھڑک بجلی استعمال کرتے تھے اور بانی پی ٹی آئی حکومت میں عوام کو بجلی کے بل کی فکر نہ تھی۔

 2021 میں 9۔5 لاکھ لوگ پورے پاکستان میں بجلی 200 یونٹ سے کم استعمال کرتے تھے جبکہ 2021 میں باقی صارفین 200 یونٹس سے زیادہ استعمال کرتے تھے ۔ اب 200یونٹس سے کم استعمال والے صارفین 20۔7 لاکھ ہوگئے ۔ حکومتی سروے کے مطابق ملک میں پہلے ہی عوام دو وقت کی روٹی، دودھ اور دال والے ایک وقت پر آگئے ہیں ،گوشت تو عوام کو سونگھنے کے لئے بھی میسر نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں