فوڈ پوائنٹ پرشہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فوڈ پوائنٹ پر آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم اقبال سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ پوائنٹ پر شہباز نامی شہری آیا ہوا تھا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے فوڈ پوائنٹ کے اندر داخل ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔