پولیس کی کارروائی،قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ جھنگ بازار پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقدمہ بازی کی رنجش پر شہری الیاس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔