اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شہریوں کے مسائل سنے

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شہریوں کے مسائل سنے

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری، منصفانہ اور شفاف حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر شہریوں نے بنیادی سہولیات، ریونیو اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہر مسئلے کا بغور نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی بروقت سماعت اور شفاف حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور شہریوں کو اپنی شکایات اور تجاویز پیش کرنے کے مکمل مواقع فراہم کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں