دنیا کی نشاندہی پر ایکشن، سدھار قبرستان روڈ سے گندگی صاف

دنیا کی نشاندہی پر ایکشن، سدھار قبرستان روڈ سے گندگی صاف

پینسرہ (نمائندہ دنیا )روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سدھار قبرستان روڈ پر کئی روز سے جمع کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر صاف کر دیے ۔

 گزشتہ روز روزنامہ دنیا نے علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال اور کوڑے کے انبار کی نشاندہی کی تھی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات، بدبو اور تعفن کا سامنا تھا۔خبر کی اشاعت کے بعد فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ موقع پر پہنچا اور بھاری مشینری کی مدد سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر علاقے کو صاف کیا۔ صفائی کے بعد قبرستان روڈ کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہو گئی، جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں نے کہا کہ اگر میڈیا اسی طرح عوامی مسائل کی نشاندہی کرتا رہے تو متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اہل علاقہ نے روزنامہ دنیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ دوبارہ گندگی کے ڈھیر نہ لگیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں