سمندری میں بجلی کی آنکھ مچولی، شہری پریشان
سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے شہریوں کے روزمرہ کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں بجلی کے کم استعمال کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ شہریوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔