تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے اقدامات کئے جا رہے :ڈی پی او چنیوٹ
چناب نگر (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور فیلڈ افسرا شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔