چناب نگر میں شدید سردی بازاروں میں سناٹا ، کاروبار متاثر

چناب نگر میں شدید سردی  بازاروں میں سناٹا ، کاروبار متاثر

چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر میں شدید سردی کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔

بازاروں میں سناٹا طاری ہے اور دکاندار گاہکوں کے انتظار میں فارغ بیٹھے ہیں۔کچھ دکاندار سردی سے بچاؤ کے لیے آگ جلا کر وقت گزار رہے ہیں، تاہم شدید سرد موسم کے باعث خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقے کو شدید مشکلات اور کاروباری طبقے کو نقصان کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں