چنیوٹ: ای پولیس پوسٹ ایپ سے لاکھوں افراد و گاڑیاں چیک
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چنیوٹ میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 4,58,285 افراد اور 4,14,802 وہیکلز کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران وارداتوں میں مطلوب 408 وہیکلز برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقدمات میں مطلوب 49 اشتہاری مجرمان اور 13 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور تمام ذرائع بروئے کار لا کر شہریوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔