علی پور چٹھہ:نکاسی آب ، صفائی، شہری سہولیات کے منصوبے

علی پور چٹھہ:نکاسی آب ، صفائی، شہری سہولیات کے منصوبے

اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے ترقیاتی پیکج کے تحت منصوبوں پر بریفنگ لی

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے علی پور چٹھہ میں جاری پی ڈی پی سکیم جامع ترقیاتی پیکج کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ لی اور تکمیل کے مراحل میں موجود کاموں کا معائنہ کیا۔ پی ڈی پی سکیم کے تحت علی پور چٹھہ میں شہری بہتری، نکاسیٔ آب، صفائی، خوبصورتی اور پائیدار سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع ترقیاتی منصوبہ جاری ہے جس میں متعدد پیکجز شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت سیوریج سسٹم کی فراہمی و تنصیب اور ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر، اسٹارم واٹر ڈرینیج سسٹم خصوصاً مون سون میں پانی جمع ہونے سے بچاؤ کے لیے ، فٹ پاتھوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور فورس مین کی تنصیب، ڈسپوزل سٹیشنز کی سولرائزیشن، آر سی سی مین ہول کورز کی فراہمی، لیکوئیڈ ویسٹ مشینری و آلات کی خریداری اور گرین ایریاز کی بحالی و خوبصورتی میں اضافہ شامل ہے ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فیز ون کی تکمیل کا ہدف 31 مئی مقرر کیا گیا ہے جبکہ پورے میونسپل کمیٹی ایریا کی ری ویمپنگ، ٹف ٹائلنگ، سیوریج مسائل کا مستقل حل اور مین ہول کورز کی تنصیب منصوبے کے اہم اجزا ہیں۔ اے سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آ سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں