منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے شدید سردی کے با وجود علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات، نکاسی آب کی صورتحال اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
منشی محلہ، حمیدہ وحیدالدین پارک کے اطراف اور محلہ شفقت آباد سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے گلیوں، بازاروں اور مرکزی چوراہوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔