سرد راتوں میں چوری کی وارداتیں ، ٹرانسفارمر بھی لے گئے
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )جامع آباد، امین پور اور گرد و نواح میں سرد راتوں کے آغاز کے ساتھ ہی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔
پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔تازہ واقعے میں معروف صحافی ناصر علی قارب کا زرعی موٹر کا بجلی ٹرانسفارمر موضع منگینی چاہ فتح خان والا سے چوری ہو گیا، جس کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود پولیس گشت مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔ ٹرانسفارمر چوری جیسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔متاثرین اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ، ملزمان کی گرفتاری اور رات کے اوقات میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ شہریوں اور کاشتکاروں کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔