پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا
چناب نگر (نامہ نگار )حکومت پاکستان کی جانب سے 2026 کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی،
مگر عام اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار ہیں۔ چناب نگر میں مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ریلیف دینے کے دعوے کر رہی ہے ، لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی غریبوں سے ایک وقت کا کھانا بھی چھین رہی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور مارکیٹ مجسٹریٹوں کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔