اسلام کا اصل پیغام نبی کریمؐ کے کردار سے پھیلتا ہے :شبیر احمد عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار )ختم نبوت اسلامک سنٹر و جامعہ عثمانیہ کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے نبی کریمؐ کی حیات طیبہ کا مطالعہ ضروری ہے ۔
آپ کا پیغام تلوار سے نہیں بلکہ کردار سے پھیلا۔ شریعت پر عمل کرنے سے بے انصافی اور ظلم و جبر کے دروازے بند ہوتے ہیں۔مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ آج مسلمان پستیوں کی دلدل میں اس لیے پھنس گیا ہے اس نے نبی پاکؐ کا راستہ چھوڑ دیا ہے ۔ اطاعت رسولؐ ہی ہر طرح کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔