چنیوٹ: وزیر اعلیٰ کے احکامات پر آئمہ مساجد میں وظائف کی تقسیم جاری

چنیوٹ: وزیر اعلیٰ کے احکامات پر  آئمہ مساجد میں وظائف کی تقسیم جاری

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع چنیوٹ میں آئمہ مساجد میں وظائف کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے آئمہ کرام میں پے آرڈر تقسیم کئے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں آئمہ تک وظائف پہنچائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 12 سو سے زائد مساجد کے آئمہ کرام نے رجسٹریشن کروائی تھی۔آئمہ مساجد نے وظائف کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں