چناب نگر:لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیاں، شہری پریشان

چناب نگر:لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیاں، شہری پریشان

چناب نگر (نامہ نگار )شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ صرف مساجد و مدارس تک محدود رہ گیا ہے

جبکہ ریڑھی مالکان، خوانچہ فروش، موبائل سم فروخت کرنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کھلے عام بلند آواز میں تشہیری مواد چلا رہے ہیں۔اس کے نتیجے میں ہسپتالوں میں مریض اور تعلیمی اداروں کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں