خوشاب میں وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم اجلاس

خوشاب میں وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم اجلاس

خوشاب میں وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم اجلاسخواتین کو فوری، مفت اور مؤثر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح قرار

خوشاب (نمائندہ دُنیا) وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈسٹرکٹ انچارج وومن پروٹیکشن سنٹر جوہرآباد ایم ایمن، ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خواتین کے تحفظ، گھریلو تنازعات، تشدد اور طلاق کے معاملات میں وومن پروٹیکشن اتھارٹی واحد مؤثر ادارہ ہے جو مفت، سستا اور فوری ریلیف فراہم کرتا ہے ۔ پہلے مرحلے میں فریقین میں صلح کی کوشش کی جاتی ہے ، ناکامی کی صورت میں قانونی کارروائی، علیحدگی یا دارالامان کے عمل پر عملدرآمد کرایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں