ٹریفک مسائل حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا حکم
ٹریفک مسائل حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا حکمورکنگ گروپ سے ہفتے کے اندر قابلِ عمل سفارشات اور جامع پروپوزل طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی سربراہی میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے احکاما ت جاری کر دیئے ، کمشنر نے ورکنگ گروپ سے ایک ہفتے کے اندر قابلِ عمل سفارشات اور جامع پروپوزل طلب کر لیا ہے ۔ یہ ہدایات کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت سٹی ایریا میں ٹریفک مسائل، پارکنگ اور شہری سہولیات سے متعلق منعقدہ اجلاس میں دی گئیں۔ اجلاس میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے ، پارکنگ سائیٹس کی نشاندہی اور متبادل پارکنگ کے امکانات پر مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایکسین ہائی ویز نے کمشنر کی ہدایت پر شہر کے تینوں اہم فلائی اوورز، کچہری روڈ، خیام چوک اور اسلام پورہ فلائی اوور کی تزئین و آرائش اور موجودہ ضروریات کے مطابق بہتری کے لیے تیار کردہ تخمینوں اور سفارشات کی تفصیلات پیش کیں اجلاس میں ایم ڈی واسا نے سرگودھا سٹی میں جاری سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے شہر میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کو واسا کے تعاون سے مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سی او ایم سی نے انسداد تجاوزات، ریڑھی بازاروں کے انتظام اور دیگر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔