روڈ سیکٹر کی جاری،نئی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

روڈ سیکٹر کی جاری،نئی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

روڈ سیکٹر کی جاری،نئی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس وزیر اعلیٰ کے نئے روڈ پروگرام ’’سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال‘‘ پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کی جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، چاروں اضلاع کے ایکسین ہائی ویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ایکسین ہائی ویز نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئی سکیموں، روڈ بحالی پروگرام، پی ایس ڈی پی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے روڈ پروگرام ’’سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال‘‘ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ہر سکیم پر اب تک استعمال ہونے والے فنڈز، جاری کام کی رفتار، درکار فنڈز اور فزیکل پروگریس سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے ۔ کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے واضح کیا کہ کسی بھی سکیم میں تاخیر، ناقص کام یا فنڈز کے غیر مؤثر استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور دستیاب فنڈز کا سو فیصد شفاف اور بروقت استعمال یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر نے ایکسین ہائی ویز سے ہر سکیم کی فزیکل اور فنانشل پوزیشن الگ الگ طلب کی اور ہدایت کی کہ جہاں فنڈز کی کمی یا دیگر رکاوٹیں درپیش ہیں وہاں فوری طور پر کیس مکمل کر کے متعلقہ فورم کو ارسال کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں