پریس کلب ماموں کانجن مظلوم کیساتھ اور ظالم کیخلاف کھڑا رہے گا:زبیر شیخ
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن کا ماہانہ اجلاس مقامی پریس کلب میں صدر محمد زبیر شیخ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس خطاب کرتے صدر پریس کلب محمد زبیر شیخ نے کہا کہ پریس کلب ماموں کانجن اپنی روایات کے مطابق ہمیشہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کا وقار بلند رکھنے کیلئے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانت داری اور ایمانداری سے نبھانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر صحافی چاہے تو معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، اور ہمیں یہ کردار ہر صورت ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر چیئرمین پریس کلب سعید قیصر، سینئر نائب صدر فیصل سلیم دیوانہ، جنرل سیکرٹری شہباز اختر، نائب صدر رائے عرفات، وائس چیئرمین شاہد اقبال کھچی، انفارمیشن سیکرٹری عمر راز بلوچ اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہارِ خیال کیا۔