سمندری :نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دودھ فروش قتل
سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ ترکھانی کے گاؤں 224 گ ب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ دودھ فروش عبدالرحمن کو قتل کر دیا۔ش
سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ ترکھانی کے گاؤں 224 گ ب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ دودھ فروش عبدالرحمن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، عبدالرحمن شام کے وقت دودھ دینے آیا تھا کہ ملزمان نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ قاتل فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سرکل سمندری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔