ٹھیکریوالا:معمولی رنجش پر فائرنگ، شہری شدید زخمی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں معمولی رنجش پر ملز موں نے شہری زوہیب بابر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے چک 66 ج ب دھاندرہ بلو موڑ روڈ کے قریب پیش آیا۔ ملزم ذیشان، جھاری اور دیگر نے گھر جاتے ہوئے زوہیب بابر پر فائرنگ کی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض مہیس پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔پولیس نے 2 نامزد اور کل 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔