2025 پاکستان کی کامیابی کا سال رہا:بیرسٹرعمراحمد منے خان

 2025 پاکستان کی کامیابی کا  سال رہا:بیرسٹرعمراحمد منے خان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے امریکہ سمیت مختلف ممالک سے سفارتی تعلقات میں اضافہ ہواہے ان میں بنگلادیش بھی شامل ہے ، 2025 پاکستان کی کامیابی کا سال رہا۔

2022 میں کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے نکل جائے گاوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے کامیابیاں ملی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے سائفر لہرا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی قرض روکنے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے ، آج موجودہ آئی ایم ایف پروگرام بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں