ٹریفک حادثے میں ڈمپر ڈرائیور جاں بحق

ٹریفک حادثے میں  ڈمپر ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے میں ڈمپر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ سمندری روڈ پر جہانگیر موڑ کے قریب مسافر بس سڑک کنارے کھڑے خراب ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور چھبیس سالہ غلام محی الدین بس کے نیچے کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے متوفی ڈمپر ڈرائیور کی لاش کو بس کے نیچے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں