چیک اپ کے بہانے آئے ملزم خاتون ڈاکٹر کا موبائل فون لے گئے

چیک اپ کے بہانے آئے ملزم  خاتون ڈاکٹر کا موبائل فون لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیک اپ کے بہانے آئے ملزم خاتون ڈاکٹر کا موبائل فون لے اُڑے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹر طوبہ احمد نے مؤقف اختیار کیا۔

کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کا 85 ہزار روپے سے زائد مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں