بلدیاتی اختیارات نہ ملنے کیخلاف جمعت اسلامی کا پرسوں ریفرنڈم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دیے جانے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری کو ہونے والے ملک گیر عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں شہر بھر کے چوکوں اور چوراہوں پر پولنگ کیمپ لگائے جائیں گے ، جبکہ۔۔۔
مرکزی کیمپ گھنٹہ گھر چوک میں قائم کیا جائے گا، جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے ۔ریفرنڈم پینل میں تمام سٹیک ہولڈرز، عوامی نمائندے ، تاجر، وکلاء اور معاشرے کے مختلف طبقات کے مؤثر نمائندے شامل ہوں گے ۔ ریفرنڈم کے نتائج سے میڈیا کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ عوامی رائے کے ذریعے مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ اور عوامی حقوق کے لیے دھرنے دئیے جائیں گے ۔ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قوم موجودہ نظام سے مطمئن نہیں اور حقیقی مقامی جمہوریت چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف منعقد ہونے والا یہ ریفرنڈم عوامی شعور اور جمہوری حقِ رائے دہی کا مظہر ثابت ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بلدیاتی قوانین میں بنیادی اصلاحات کی جائیں ۔