غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جوا کروانے والے ملزم کر گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والے ملزم کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وارث پورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جوا کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضے سے نقدی، موبائل، ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔