جڑانوالہ یوتھ فورس کے نوجوانوں کے اعزاز میں تنظیمی اعشائیہ

جڑانوالہ یوتھ فورس کے نوجوانوں کے اعزاز میں تنظیمی اعشائیہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ یوتھ فورس کے نوجوانوں کے اعزاز میں تنظیمی اعشائیہ اور یادگار نشست یزدانی ہاؤس، بلال گنج میں منعقد ہوئی۔

گزشتہ شب مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی جڑانوالہ اور اہل حدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں کے لیے یہ بامقصد محفل قاری عبدالواحد سعید (امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی) اور مولانا عبیداﷲ یزدانی (سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی) کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔نشست صرف ضیافت تک محدود نہ رہی بلکہ یہ فکر، رہنمائی اور تنظیمی وابستگی کا مظہر تھی۔ نوجوانوں کو دعوتِ اہل حدیث، تنظیمی نظم و ضبط اور عملی سرگرمیوں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ انہیں باور کرایا گیا کہ تنظیم محض نام نہیں بلکہ ذمہ داری، قربانی اور کردار کا تقاضا کرتی ہے ۔اس موقع پر جن معزز شخصیات نے محفل میں شرکت کر کے اسے وقار بخشا، ان میں الحاج چوہدری حبیب اﷲ عطار، ڈاکٹر طارق عباس چوہدری، ملک عبدالحفیظ، علامہ احمد وقاص ظہیر، مولانا عبدالرحمن امین، ملک عبدالوحید طارق، میاں شکیل بھٹی، حافظ سجاد مدنی، حافظ ابوبکر پٹوی، عبدالرؤف ربانی اور قاری محمد اشفاق شاکر شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں