جڑانوالہ میں گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جائزہ

جڑانوالہ میں گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی نگرانی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ محسن مظہر نے زیر تعمیر گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

چیف آفیسر نے انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہر کے ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور 36 کیوسک گندے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد آبپاشی کے قابل بنایا جائے گا۔ شہریوں نے منصوبے کو جڑانوالہ کے لیے اہم اور دیرپا اقدام قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بروقت تکمیل سے شہر کی صفائی اور ماحولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں