موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ چنیوٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جھنگ چنیوٹ روڈ کراسنگ پر موٹر سائیکل، جو عامر نامی شخص چلا رہا تھا، لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ عامر شدید زخمی ہو ا، اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ لواحقین نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔