غیر معیاری،مضر صحت دودھ فروخت کر نیوالا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب کالونی میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کی خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس کے مالک کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔