پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری اشیا تلف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع چنیوٹ میں غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس،
ایک کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور 4 لٹر سرکہ موقع پر تلف کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دوران چیکنگ مذکورہ اشیاء کے معیار کو جانچا گیا اور ملاوٹی اشیاء کو ضائع کیا گیا۔ ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر 118 انسپکشنز کیں، متعدد پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری حضرات پر 68 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ میں ملک، میٹ شاپس، نمک پیسنے والی چکیوں، دودھ بردار گاڑیوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی بھی جانچ کی گئی۔ نمک کے معیار کو جانچنے لئے سالٹ سیمپلنگ جاری ہے ۔ دوران معائنہ فوڈ پوائنٹس پر صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات بھی سامنے آئے ، جن پر موقع پر ہی ایکشن لیا گیا۔