ریکٹر کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈھاکہ میں ساؤتھ ایشین ریجنل تعلیمی کانفرنس میں شرکت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ریکٹر کا مسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پر وفیسر ڈاکٹر راحیل قمرہائر ایجوکیشن کمیشن کے وائس چانسلرز پر مشتمل وفد کے ہمراہ ڈھا کہ میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین ریجنل کانفرنس آن ہائر ایجوکیشن2026 SARCHE میں شریک ہوئے ۔
کانفرنس میں ملیشیا، مالدیپ، نیپال، پاکستان، سری لنکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے 30 سے زائد سینئر آفیشلز سمیت ورلڈ بینک کے سینئر حکام بھی شریک تھے ، کا نفرنس کا مقصد خاص طور پر علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے خطے میں اعلی تعلیم کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کرنا تھا تا کہ آئندہ کے لیے راہیں متعین کی جاسکیں۔ ڈاکٹر راحیل نے وائس چانسلر بنگلہ دیش میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر صالح حسن نقیب وائس چانسلر یونیورسٹی آف راجشاہی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا ۔