عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم

 عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلشنِ اقبال بلاک 10 کی سوسائٹی میں رفاہی پلاٹ کے کمرشل استعمال سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر احکامات پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے کمیونٹی سینٹر کے لیے مختص رفاہی پلاٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا تھا، تاہم اس کے باوجود سوسائٹی کے عہدیداران اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے رفاہی پلاٹ پر تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں