گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 700 سے 950 مقرر

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 700 سے 950 مقرر

سرٹیفکیٹ جائیداد خرید و فروخت فراڈ کاسدِباب، ملکیت کے حقوق محفوظ بنائیگا

لاہور (عمران اکبر )پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 700سے 950روپے مقرر کر دی ۔ سرٹیفکیٹ ملکیت کے حقوق کو محفوظ بنائے گا۔ جائیداد کی خرید و فروخت میں فراڈ اور جعلسازی کو روکنے کا سبب بنے گا۔ درخواست جمع کرانے اور تصدیقی عمل میں 5 روز کا عرصہ درکار ہو گا۔

ملکیت کے حقوق رکھنے والے افراد ،ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران اوراوورسیز پاکستانیز کو گرین سڑٹیفکیٹ کا اجرا ہو گا۔پلرا حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے 28اضلاع تک رکھا گیا ہے مزید 13اضلاع میں بھی اجراجلد کر دیا جائے گا ۔چیئرمین پلرا طارق سبحانی کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ گیم چینجر اقدام ہے۔ جو ترقی یافتہ پنجاب کا ضامن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں