یو ایم ٹی میں میٹ اینڈ گریٹ سیشن
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں لاہور قلندرز کے تعاون سے خصوصی میٹ اینڈ گریٹ سیشن کا انعقاد۔۔۔
مہمانِ خصوصی سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور ثمین رانا ، صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، سلمان مرزا ،محمد نعیم ،یو ایم ٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر اصغر زیدی اورکرکٹ شائقین طلبہ نے شرکت کی ۔طلبہ کا سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، شاہین آفریدی ودیگر کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر، محنت اور کامیابی کے تجربات شیئر کیے اور نوجوانوں کو مستقل مزاجی و خود اعتمادی کیساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔