سنگین جرائم کے انسداد اور امن و امان بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

سنگین جرائم کے انسداد اور امن و  امان بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا، محمد شہزاد آصف خان کی زیر قیادت سرگودھا ریجن پولیس نے سنگین جرائم کے انسداد اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔

اس سلسلے میں ا ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سال 2026 کو \'\'قتل کے اشتہاریوں کی گرفتاری کا سال\'\' قرار دے دیا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ریجن بھر میں قتل کے مجموعی طور پر 349 مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں 937 ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں