حکومت کا 26 مارچ کو ہارس اینڈ کیٹل شو کرانے کا فیصلہ
متعلقہ محکموں نے تیاریوں کا آغاز کردیا،مختلف ثقافتی پروگرام بھی ہونگے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت کا 26 مارچ کوہارس اینڈ کیٹل شو کرانے کا فیصلہ ،محکمہ لائیو سٹاک و دیگرمتعلقہ محکموں نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ہارس اینڈ شو میں شو میں ملکی و غیر ملکی نیزہ بازوں کو مدعو کیا جائیگا، مختلف ثقافتی پروگرام بھی ہونگے ۔ اس موقع پر جانوروں کے مختلف مقابلے بھی ہونگے ۔صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی کو ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں کی نگرانی کا ٹاسک تفویض کردیا گیا۔