بزمِ اہلِ سخن کامونکے کے زیرِ اہتمام صدائے جالب کے عنوان سے ادبی تقریب
کامونکے (تحصیل رپورٹر )بزمِ اہلِ سخن کامونکے کے زیرِ اہتمام شاعرِ عوام حبیب جالب کی انقلابی فکر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کوئینز کالج فار گرلز کامونکے میں صدائے جالب کے عنوان سے ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، تقریب حبیب جالب کی لختِ جگر طاہرہ جالب کی زیرِ صدارت ہوئی جس میں معروف شاعر ڈاکٹر خالد جاوید جان مہمانِ خصوصی تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر امین خاور ، ڈاکٹر تنویر بسرا ، علامہ ثاقب علوی ، استاد محمد لقمان عارف ، ماہرِ تعلیم عمران مغل ، پروفیسر اصغر چودھری ، ڈاکٹر عبدالرحمن ،شیخ نعیم شہزاد ، حاجی عبدالمجید ، صدام جنجوعہ ، محمد داؤد اور عارف نعیم سمیت شہر کی علمی و ادبی شخصیات نے تقریب کو رونق بخشی۔