زرعی یونیورسٹی : پروکہ فارم پر بائیو گیس نمائشی پلانٹ کا افتتاح

زرعی یونیورسٹی : پروکہ فارم پر بائیو گیس نمائشی پلانٹ کا افتتاح

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)پنجاب بائیو انرجی انسٹی ٹیوٹ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پروکہ فارم پر بائیو گیس کے نمائشی پلانٹ کا قیام عمل میں لایا ہے ۔

 پلانٹ کا افتتاح پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کیا، جبکہ تقریب کی میزبانی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔اس موقع پر پیر مہر علی شاہ بارانی ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان، ڈائریکٹر پنجاب بائیو انرجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد نوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضوان تبسم، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر راؤ زاہد عباس، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر زین العابدین اور دیگر بھی موجود تھے ۔یہ پلانٹ خاص طور پر دیہی علاقوں کیلئے تیار کیا گیا ہے ، جو 35 گھروں کو گیس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 6 ٹیوب ویل چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ملک کو قابلِ تجدید اور گرین انرجی کے ذرائع کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔ بائیو گیس ٹیکنالوجی ماحول دوست اور کم لاگت حل فراہم کرتی ہے جو توانائی کے بحران پر قابو پانے ، دیہی معیشت کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ بائیو گیس پلانٹ یونیورسٹی کے جدت، پائیداری اور کمیونٹی سروس کے عزم کا مظہر ہے ۔ زرعی فضلہ اور مویشیوں کی گوبر کو بائیو گیس ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف توانائی، کھاد اور معاشی مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں