پمپ ملازمین کی خوردبرد، لاکھوں کا پٹرول و ڈیزل غائب

 پمپ ملازمین کی خوردبرد، لاکھوں کا پٹرول و ڈیزل غائب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پٹرول پمپ پر ملازمت کرنے والے ملزمان نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول اور ڈیزل خوردبرد کر لیا۔

اس حوالے سے تھانہ بلوچنی کی حدود میں قائم نجی پٹرول پمپ کے مالک طارق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملز م اس کے پیٹرول پمپ پر بطور ملازم کام کرتے تھے اور انہوں نے مختلف اوقات میں پٹرول اور ڈیزل کی خوردبرد کر کے اسے لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں