ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

 ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت معیاری علاج اب عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجہ کے عمل سے آگاہ ہوئے اور ہسپتال میں موجود مشینری کے فعال ہونے کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی کی تصدیق کی اور مریضوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی، ساتھ ہی کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے ۔عائشہ رضوان نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اور کہا کہ مریضوں کو جدید، معیاری اور تیز رفتاری سے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال میں انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں