منڈی بہاؤالدین:جماعت اسلامی نے عوامی ریفرنڈم کے شیڈول کا اعلان کر دیا

منڈی بہاؤالدین:جماعت اسلامی نے  عوامی ریفرنڈم کے شیڈول کا اعلان کر دیا

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں یوسف بٹ ضلعی کوآرڈی نیٹر ریفرنڈم، رشید احمد شاہد ضلعی نائب امیر، حافظ احسن رضا قائم مقام امیر شہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔۔

 عوامی ریفرنڈم کے شیڈول اور مطالبات کا اعلان کردیا ۔ رہنما ئو ں نے پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ۔ رہنمائوں نے بتایا کہ آج غلہ منڈی چوک میں ریفرنڈم کیلئے مرکزی کیمپ لگایا جائے گا ، 16 جنوری کو شہر کی مین مساجد کے باہر ، 17 جنوری کو نگینہ سینما چوک، کوٹ احمد شاہ اور واسو سمیت دیگر تمام مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں