فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر مواصلات ملک صہیب نے چن دا قلعہ فلائی اوور کے ارد گرد شاہراہوں کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مختلف اضلاع کے ہنگامی دورے کئے انہوں نے گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ فلائی اوور کے ارد گرد شاہراہوں کا جائزہ لیا تاکہ مرمتی اور بیوٹیفیکشن کے کام کا معائنہ کیا جا سکے ۔ فٹ پاتھ سے موٹر سائیکلیں گزرنے کی وجہ سے کرب سٹون خراب ہونے پر وزیر نے فوری نوٹس لیا۔صوبائی وزیر نے ڈی سی اور ٹریفک پولیس افسر وں سے فون پر رابطہ کیا اور فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔گوجرانوالہ اور گجرات کی اہم شاہراہوں پر لین مارکنگ، پینٹ اور سائن بورڈ کی بہتری کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ پی ایچ اے کو شاہراہوں کے ارد گرد پودوں اور گرین بیلٹس بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں