نوجوان وکلا کیلئے اکیڈمی بنا ئی جائیگی :صدر سیالکوٹ بار

نوجوان وکلا کیلئے اکیڈمی بنا ئی جائیگی :صدر سیالکوٹ بار

سی سی ایس ،جوڈیشری کے امتحانات کی تیاری ہوگی ، وظیفہ بھی مقرر کیا جائیگا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح بہبود اور عزت وقار کیلئے نئی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کریں گے ، عہدہ اعزاز کے ساتھ بہت بڑا امتحان ہے وکلا نے جس طرح بے پنا ہ محبتوں سے نواز ا اور بار کی بہتری کیلئے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر پورا اترنے کیلئے نومنتخب ٹیم کے ہمراہ پوری کوشش کروں گا۔ 2026 کو علم کا سال قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار میں نوجوان وکلا کیلئے اکیڈمی قائم کی جائے گی جس کے لئے اپنی جیب سے 5لاکھ روپے ایجوکیشن کمیٹی کو دے رہا ہوں ۔اکیڈمی میں نوجوان وکلا سی سی ایس ،جوڈیشری کے امتحانات کیلئے بھرپور تیاری کرسکیں گے اور کلاسز میں شامل ہونے والے وکلا کیلئے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے وظیفہ بھی مقرر کیا جائے گا۔ وہ علامہ اقبال بار ہال میں اختیارات منتقلی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے سیکرٹری شہباز شمس، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی، نائب صدر گل دیبا ساہی، جوائنٹ سیکرٹر ی ملک دانش علی اعوان، فنانس سیکرٹری لیاقت گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں