سیف سٹی اسلام آباد ،2ہفتے میں 6,800سے زائد سرویلنس آپریشنز
ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم کے تحت 54اہم کیسز میں فوری ریسپانس ،6ہزار کی رہنمائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیف سٹی اسلام آباد نے سال 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں مو ثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 6,800 سے زائد مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے ،ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم کے تحت 54 اہم کیسز میں فوری ریسپانس کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کے روٹس اور شناخت کو تفتیشی افسران کے حوالے کیا گیا،ڈیجیٹل کنٹرول روم نے پولیس خدمت مراکز کے ذریعے سال 2026 کے اوائل میں 6 ہزار 670 سے زائد شہریوں کی رہنمائی کی، تکنیکی نگرانی ٹیم کی ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر 129 عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تین ہزار کے قریب شکایات کا اندراج کیا گیا اور ترجیحی بنیادوں پر انکا ازالہ بھی یقینی بنایا گیا ،آن لائن وویمن پولیس سٹیشن ہیلپ لائن 1815 پر رواں سال 2026 میں 200 کالز موصول ہوئیں ، ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ نے کہا کہ جدید تکنیک کے ذریعے شہریوں کو ہر سہولت مہیا کررہی ہے ،نیز سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو محفوظ، پرامن اور منظم ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔