پریس کلب بوریوالا میں تزئین و ڈیجیٹل میڈیا روم کا افتتاح
حکومت کی طرف سے 25لاکھ گرانٹ فراہم کی گئی، کمشنر ملتان عامر کریم
بورے والا (سٹی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے پریس کلب بورے والا میں تزئین و آرائش اور جدید ڈیجیٹل میڈیا روم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ کمشنر ملتان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحا فی معاشرے کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت صحافت کے ذریعے تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا روم کا قیام جدید صحافت کی اہم ضرورت ہے جس سے فوری اور مستند خبر رسانی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں ڈیجیٹل میڈیا روم کا قیام جدید صحافت کی ناگزیر ضرورت ہے ، جس سے فوری، مستند اور تیز تر خبر رسانی ممکن ہو گی انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پریس کلب بورے والا کے لیے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے اور فنڈز کے شفاف اور درست استعمال پر پریس کلب انتظامیہ کو سراہا۔ صدر پریس کلب اصغر علی جاوید نے کمشنر ملتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اختتام پر کمشنر ملتان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔